آکلینڈ : (سید مجیب کی رپورٹ) : صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو 7 تا 9 اگست نیوزی لینڈ کا دورہ کریں گی جہاں وہ آکلینڈ اور ویلنگٹن میںمنعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گی جو دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم کریں گے۔ آنجہانی صدر پرنب مکرجی پہلے ہندوستانی صدر تھے جنہوں نے نیوزی لینڈ کا 2016 میں دورہ کیا تھا۔ دروپدی مرمو 7 اگست کی شام فجی سے آکلینڈ پہنچیں گی، اگلے دن موصوفہ ویلنگٹن جائیں گی جہاں ان کی میز بانی گورنر جنرل اور وزیر اعظم کرسٹو فرلکسن کریں گے۔ 9 اگست کو نیوزی لینڈ سے روانگی سے قبل صدر جمہوریہ ایک کمیونٹی استقبالیہ میں شرکت کریں گی۔