حیدرآباد۔/27 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) صدر جمہوریہ دروپدی مرموسرمائی تعطیلات کے تحت حیدرآباد میں مقیم ہیں اور مختلف پروگراموںمیں حصہ لے رہی ہیں لیکن چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے خود کو ان پروگراموں سے دور رکھا ہے۔ چیف منسٹر نے صدر جمہوریہ کا کل بیگم پیٹ ایرپورٹ پر استقبال کیا اور اس کے بعد فارم ہاوز روانہ ہوگئے۔ انہوں نے راج بھون میں صدر جمہوریہ کے اعزازمیں ترتیب دیئے گئے عشائیہ میں شرکت نہیں کی۔ صدر جمہوریہ اپنی واپسی سے قبل جمعہ کو اہم شخصیتوں کیلئے راشٹرپتی نیلائم میں لنچ کا اہتمام کررہی ہیں۔ توقع ہے کہ چیف منسٹر لنچ میں شریک ہوں گے کیونکہ یہ صدر جمہوریہ کی جانب سے دیا جارہا ہے۔ گورنر ٹی سوندرا راجن سے کشیدہ تعلقات کے سبب چیف منسٹر نے پروگراموں سے دوری اختیار کی ہے تاکہ سوندرا راجن کا سامنا نہ ہو۔ر