صدر مسلم لیگ کی ریونت ریڈی سے ملاقات

   

صادق علی شہاب تھنگل نے کانگریس کی تائید کا اعلان کیا
حیدرآباد۔/7 مئی، ( سیاست نیوز) انڈین یونین مسلم لیگ کیرالا کے صدر جناب پی سید صادق علی شہاب تھنگل نے آج حیدرآباد میں چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی اور لوک سبھا چناؤ میں کانگریس کی تائید سے واقف کرایا۔ انڈین یونین مسلم لیگ تلنگانہ صدر محمد شکیل ایڈوکیٹ کے ہمراہ سید صادق علی شہاب تھنگل نے چیف منسٹر سے ریاست اور ملک کی تازہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ریاستوں کی طرح تلنگانہ میں مسلم لیگ کا کیڈر کانگریس کے حق میں کام کرے گا۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے اقلیتوں کی بھلائی کے منصوبہ کی ستائش کی اور بعض اسکیمات کی تجویز پیش کی۔ تلنگانہ میں مسلم لیگ کو تنظیمی طور پر مستحکم کرنے کیلئے ریاستی صدر محمد شکیل کے علاوہ میر حامد علی انجینئر، نعمان رحمن، قدیر الدین احمد، سید سیف، محمد اشرف، محمد رئیس جیسے ریاستی قائدین سے مشاورت کی۔ شہاب تھنگل نے بتایا کہ کیرالا میں سیکولر جماعتوں کے ساتھ مسلم لیگ کام کررہی ہے۔1