صدر کووند سے گورنر جموں و کشمیر کی ملاقات

   

نئی دہلی3ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )جموں و کشمیر کے گورنر ستیہ پال ملک نے منگل کو صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند سے ملاقات کی۔جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم 5 اگسٹ کو کرکے اسے مرکز کے زیرانتظام دوریاستوں مین تقسیم کیاگیاہے ۔ریاست سے آرٹیکل 370کے التزامات بھی ہٹا دئے گئے ہیں۔صدر جمہوریہ کے ساتھ ملک کی ملاقات کے بارے میں تفصیلات معلوم نہ ہوسکیں۔

جموں و کشمیر کے وفد کی امیت شاہ سے ملاقات
نئی دہلی،3ستمبر(سیاست ڈاٹ کام )جموں و کشمیر سے آئے ایک وفد نے منگل کو نارتھ بلاک میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔وفد میں جموں ،سرینگر،پلوامہ اور لداخ کے تقریباً 100لوگ شامل تھے ۔پانچ اگست کو جموں و کشمیر سے خصوصی درجہ ختم کئے جانے اور اسے مرکزی کے زیر انتظام دو ریاستوں میں تقسیم کرنے کے بعد سے وہاں سے آئے لوگوں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔