صرف ایس ایس سی کامیاب افراد کیلئے بھی سرکاری ملازمت کا موقع

   

اسٹاف سلیکشن کمیشن نے 11,409 جائیدادوں کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا
حیدرآباد /19 جنوری ( سیاست نیوز ) اسٹاف سلیکشن کمیشن نے مختلف محکمہ جات میں 11,409 جائیدادوں پر تقررات کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ جس کی تعلیمی قابلیت دسویں جماعت کی کامیابی مقرر کی گئی ہے ۔ ملٹی ٹاسکنگ ( نان ٹیکنیکل ) اسٹاف ( ایم ٹی ایس ) حوالدار جائیدادوں کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ جس میں تقریباً 10,880 جائیدادیں ملٹی ٹاسکنگ عملہ ہے ماباقی 529 حوالدار کی جائیدادیں ہیں ۔ ان جائیدادوں کیلئے اہل امیدواروں کو درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 17 فروری رات 11 بجے تک مقرر کی گئی ہے ۔ جبکہ فیس داخل کرنے کی آخری تاریخ 19 فروری ہے ۔ درخواست داخل کرنے والے امیدواروں کا اپریل میں کمپیوٹر پرمینی امتحان ( سی بی ٹی ) ہوگا ۔ اسٹاف سلیکشن کمیشن ( ایس ایس سی ) نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی ہے ۔ جائیدادوں سے متعلق تمام تفصیلات کمیشن کے ویب سائیٹ پر دستیاب رکھی گئی ہے ۔ ایم ٹی ایس جائیدادوں کیلئے حد عمر 18 تا 25 سال اور حوالدار جائیدادوں کیلئے 18 تا 27 سال عمر کی شرط رکھی گئی ہے ۔ ایس سی ، ایس ٹی امیدواروں کیلئے 5 سال اور او بی سی امیدواروں کیلئے مزید تین سال عمر میں توسیع دی گئی ہے ۔ اسٹاف سلیکشن کمیشن نے درخواست داخل کرنے کیلئے 100روپئے فیس مقرر کی ہے ۔ آن لائن یا بینک میں چالان ادا کرتے ہوئے روانہ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ اس امتحان کیلئے تلنگانہ میں حیدرآباد ، کریم نگر اور ورنگل میں امتحانی مراکز قائم کئے جارہے ہیں ۔ سی بی ٹی امتحان کو دو سیشن میں منعقد کیا جائے گا ۔ ہندی ، تلگو ، انگریزی کے علاوہ دیگر 12 علاقائی زبانوں میں امتحان تحریر کرنے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ تحریری امتحان آبجکٹیو ٹائپ ہوگا ۔ سیشن I کیلئے کوئی نگیٹیو مارکس نہیں ہوں گے ۔ سیشن II امتحان کیلئے نگیٹو مارکس ہوں گے ۔ ن