صرف غیر استعمال شدہ جائیدادیں فروخت کی جائیں گی ، ملکیت حکومت کے پاس رہے گی: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن

   

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو قومی منیٹائزیشن پائپ لائن (این ایم پی) منصوبے کی نقاب کشائی کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ صرف غیر استعمال شدہ اثاثوں سے رقم کمائی جائے گی اور ملکیت حکومت کے پاس ہوگی۔ نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن مشن سڑکوں ، ریلوے ، ہوائی اڈوں سے لے کر پاور ٹرانسمیشن لائنوں اور گیس پائپ لائنوں تک کئی شعبوں کا احاطہ کرے گا۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت اپنا کوئی اثاثہ فروخت نہیں کرے گی بلکہ اسے بہتر طریقے سے استعمال کرے گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ براؤن فیلڈ اثاثوں کی منیٹائزیشن نجی شراکت میں لا کر کی جائے گی۔ اس عمل سے حاصل ہونے والی رقم انفراسٹرکچر کی تعمیر کے لیے استعمال کی جائے گی۔