صرف 9.50 یورو ٹکٹ پر ماہانہ لامحدود سفر

   

برلن: جرمنی نے اپنے شہریوں اور بالخصوص سیاحوں کو خوش آمدید کہنے کے لیے ایک پرکشش پیشکش کی ہے اور کوئی بھی ایک ماہ کا ٹکٹ ساڑھے نو یورو یعنی تقریباً 845 روپے میں خرید کر پورے مقامی بسوں اور ٹرینوں میں لامحدود سفر کرسکتا ہے۔عالمی کساد بازاری، ایندھن کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے اور اشیائے خور و نوش میں مہنگائی کے باوجود جرمنی نے یہ اہم فیصلہ کیا ہے۔ اس کا مقصد موسمِ سرما میں لوگوں کو سفر میں سہولیات فراہم کرنا ہے۔حکومتِ جرمنی نے اس کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم جون سے ٹکٹ جاری کیے جائیں گے۔ لوگ ایک ٹکٹ خرید کر اسے ایک ماہ تک جرمنی کے لامحدود شہروں اور مقامات میں استعمال کرسکیں گے جن میں ٹرام، ٹرین اور بس سروس بھی شامل ہے۔