صنعت نگر کے فلائی اوور کی سیڑھیاں گر گئیں، دو افراد زخمی

   

حیدرآباد27مئی(یواین آئی) شہرحیدرآباد کے صنعت نگر کے قریب فتح نگر فلائی اوور برج کی ایک پرانی سیڑھی کا کچھ حصہ اچانک منہدم ہو گیا، جس کے نتیجہ میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب 30 سال سے زائد پرانی اور پہلے سے ہی خستہ حال سیڑھی اچانک گر گئی، جبکہ اس پر راہگیر موجود تھے ۔