صنعت کار شاپورجی پالونجی مستری کا انتقال

   

ممبئی ۔ شاپورجی پالونجی گروپ کے صدر پدم بھوشن پالونجی مستری کا منگل کی صبح ممبئی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر انتقال ہوگیا۔ وہ 93سال کے تھے ۔ پالونجی کی پیدائش ایک پارسی خاندان میں ہوئی تھی۔انہوں نے 2003 میں آئرش شہریت بھی لی تھی۔ان کے کنبے میں ان کی اہلیہ کے علاوہ بیٹے شاپور مستری اور سائرس مستری اور بیٹیاں لیلا مستری اور الو مستری ہیں۔ سائرس مستری سال 2012 سے2016 تک ٹاٹا گروپ کے چیرمین رہ چکے ہیں۔ پالونجی کسی وقت میں ٹاٹا گروپ کے سب سے بڑے شیئرہولڈروں میں سے ایک تھے ،جن کی گروپ میں حصہ داری 18.4 فیصد تھی۔ وہ شاپورجی پالونجی گروپ کے چیئرمین تھے ،جس کے ذریعہ سے انہوں نے شاپورجی پالونجی کنسٹرکشن لیمیٹڈ اینڈ فوربس ٹیکسٹائل کا مالکانہ حق حاصل کیا تھا۔