صومالیہ ، پرانا بم پھٹنے سے 27 افراد ہلاک ،50 زخمی

   

موگا دیشو:صومالیہ کے مشرقی لوئر شبیل کے علاقہ جنالے کے نواحی گائوں میں بارودی مواد پھٹنے سے 27 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک پرانے بم کی باقیات کے پھٹنے سے ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد بچوں کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ خیال رہے کہ صومالیہ میں اکثر دہشت گرد حملوں کی ذمہ داری زیادہ تر الشباب نامی تنظیم لیتی ہے، الشباب اسلامی عسکریت پسندوں کا ایسا گروہ ہے جو القاعدہ کا اتحادی ہے اور صومالیہ میں 10 سال سے جنگی کارروائیوں میں مصروف ہے۔