موغادیشو : صومالیہ میں الاشباب دہشت گرد تنظیم کی جانب سے ایوان ِ صدر کے جوار میں ایک علاقے پر مارٹر گولے کے حملے میں کم ازکم 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔صومالی سیکیورٹی اہلکاروں میں سے عثمان محمدکا کہنا ہے کہ اس حملے کا ہدف ایوانِ صدر تھا۔صدارتی محل پر گولیاں لگنے یا نہ لگنے کے بارے میں آگاہی نہ کرانے والے محمد کا کہنا تھا کہ اس حملے میں کم از کم 5 افراد ہلاک اور 2 افراد زخمی ہوئے ہیںاور علاقے میں واقع قومی تھیٹر کو نقصان پہنچا ہے۔بتایا گیا کہ جان کی بازی ہارنے والوں میں سے 2 طالب علم تھے۔حملے کی ذمہ داری قبول کرنے والی تنظیم الشباب نے اعلان کیا ہیکہ انہوں نے صدارتی محل اور وزارت اطلاعات کو نشانہ بنایا ہے۔صومالی فوج نے الشباب کے خلاف تقریباً 5 ماہ سے جاری کاروائیوں میں درجنوں شہروں ، قصبوں اور دیہاتوں پر دوبارہ کنٹرول قائم کر لیا ہے۔فضائی کارروائیوں کے بعد، تنظیم نے بہت سے شہروں اور خاص طور پر دارالحکومت موغادیشو میں خونی حملے کیے ہیں۔