ضائع ہوجانے والے پھولوں کے متبادل استعمال پر غور ، سائبر آباد میونسپل کارپوریشن کی پہل

   

حیدرآباد۔ 15 ستمبر (سیاست نیوز) گنیش وسرجن کے بعد گنیش کو پیش کئے گئے پھول عموما ضائع ہو جاتے ہیں۔ سائبرآباد میونسپل کارپوریشن نے پھولوں کے فضلے کیلئے اکانامی اپروچ تلاش کرنے پکا آرگنکس کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا جس میں پھول کے متبادل چیز کے استعمال پر بات کی گئی۔ سائبرآباد میونسپل کارپوریشن آئی ڈی ایل جھیل سے شروع ہونے والی وسرجن جھیلوں پر پھول جمع کرنے کے کھوکھے بنانے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ جہاں پھولوں کے فضلے کو الگ الگ، خش اور بخور کی چھڑیوں، دھوپوں اور دیاؤں میں استعمال کیا جائے ۔ یہ این جی اوز، اسٹاف ایسی و تنظیموں کو فلورل ویسٹ مینجمنٹ اور ویسٹ ٹو ویلیو سلوشنز میں مہارت حاصل کرنے مدعو کررہا ہے تاکہ سائبر آباد میں اس اقدام کو بڑھانے میں مدد کریں۔ ش؍F