ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کانگریس کی شکایت

   

نظام آباد :23؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقامی ادارہ جات کے ایم ایل سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت کرتے ہوئے آج متحدہ ضلع کے ضلع کانگریس کے صدور موہن ریڈی ، کے سرینواس رائو ، ایم ایل سی کانگریس امیدوار سبھاش ریڈی ، سینئر کانگریس قائد طاہر بن حمدان نے آج ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی کو آج ایک تحریری شکایت کی انہوں نے اپنی تحریر میں کہا کہ ضلع میں کوڈ ہونے کے باوجود بھی ضلع کے وزیر پرشانت ریڈی ، گورنمنٹ وہپ گمپا گوردھن ، رکن پارلیمنٹ ظہیر آباد بی بی پاٹل ضلع کے ارکان اسمبلی مقامی ادارہ جات سے منتخب ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی ، اراکین بلدیہ ، کارپوریٹرس س کو ہراساں کرتے ہوئے پارٹی تبدیلی کیلئے مجبور کررہے ہیں اور کوویڈ کے باعث ضلع میں انتخابات میں ملتوی کئے گئے تھے لیکن کوڈ برقرار ہونے کے باوجود بھی پارٹی تبدیلی کیلئے مجبور کررہے ہیں ۔ پارٹی تبدیل کرنے والے ایم پی ٹی سی ، زیڈ پی ٹی سی اور کارپوریٹرس ، ارکان بلدیہ کو حق رائے دہی سے محروم کردیں اور انہیں نا اہل قرار دینے کا مطالبہ کیا ۔