ضرورت مند ممالک کو کورونا ویکسین فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں: روس

   

ریاض : روس کے صدر ولادیمرپیوٹن نے کہا ہے کہ ماسکو ضرورت مند ممالک کو اپنی کورونا وائرس ویکسین ‘اسپوٹنک وی’ فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہونے والے ‘جی 20’ ممالک کے ورچوئل سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران پوٹن نے کہا کہ ’ہر ایک کو موثر اور محفوظ ویکسینز دستیاب ہونی چاہئیں اور روس ضرورت مند ممالک کو اپنی کورونا وائرس کی ویکسین فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے کہا کہ روس اس اجلاس کے مسودے کے فیصلے کی حمایت کرتا ہے جس کا مقصد سب کو موثر اور محفوظ ویکسین دستیاب کرنا ہے۔