ضلع ایس پی کا پولیس اسٹیشنوں کا معائنہ

   

کتہ گوڑم۔28 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) آج ضلع ایس پی روہت راج نے یلندو سب ڈیویژن کے تحت دیہاتوں میں واقع پولیس اسٹیشنوں کا معائنہ کیا اور وہاں پر کام کرنے والے عملہ سے حالات پوچھ کر معلومات حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ دیہات میں کام کرنے والا پولیس عملہ عوام کے حالات کو معلوم کر کے اپنے بڑے افسروں تک پہنچا کر اُن کے مسائل کو حل کرنیکی کوشش کریں۔ سائبر کرائم کے متعلق عوام میں شعور بیداری کے پروگرام کرتے رہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ ماؤ نوازوں کے منصوبوں سے چوکنا رہیں۔ ابھی سے حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔ اس موقع پر ضلع ایس پی نے دیگر پولیس اسٹیشنوں میں کام کرنے والے عملہ سے اُن کے مسائل پوچھ کر حل کرنیکی ضمانت دی۔
کیرامیری :کلیان لکشمی اور شادی مبارک چیکس کی تقسیم
کیرامیری ۔28 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر کیرامیری کے تحصیل دفتر میں آج MPPکیرامیری موتی رام ZPTCدرپتابائی نائب MPPسیدعبدالکلام مقامی تحصیلدار بی دتو پرساد اور دیگر کی قیادت میں کیرامیری منڈل کے تقریبا 19مستحق افراد میں کلیان لکشمی وشادی مبارک کے چیکس تقسیم کیے گئے ۔ اس موقع پر قدوس، یونس،اُتم نائیک اوردیگر موجود تھے۔