ضلع ایس پی کی ریزرو انسپکٹر کو مبارکباد

   

کاماریڈی ۔28 فبروری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع ایس پی سندھو شرما نے آج پانچویں اتھیلیکٹ مقابلوں میں ریزرو سب انسپکٹر چندر شیکھر گوڑ کو گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی ۔ 30،31 ڈسمبر کو گچی بائولی اسٹیڈیم میں کاماریڈی پولیس کی جانب سے400 کلو میٹر کی دوڑ لگاتے ہوئے پہلا مقام اور پانچویں قومی ماسٹر اتھیلکٹ منتخب ہوتے ہوئے تلنگانہ کی نمائندگی کرنے کے علاوہ قومی سطح پر منعقدہ مقابلوں میں بھی گولڈ میڈل اور ماہ مئی میں سری لنکا میں بین الاقوامی اتھیلکٹ ہندوستان کی نمائندگی کرنے کا موقع حاصل کرتے ہوئے ضلع پولیس کا نام روشن کرنے پر ضلع ایس پی نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے ضلع کیلئے 3 میڈلس حاصل کرنے کی خواہش کی ۔ اس موقع پر اڈیشنل ایس پی (اڈمن) نرسمہا ریڈی ، ڈی ایس پی ناگیشور رائو کے علاوہ دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ۔