ضلع بیدر : لاک ڈاؤن میں توسیع

   

حیدرآباد ۔ 4 اپریل (سیاست نیوز) ریاست کرناٹک کے ضلع بیدر میں لاک ڈاؤن کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔ ضلع انتظامیہ بیدر نے اس طرح کا فیصلہ کیا ہے اور 14 اپریل کے بجائے 28 اپریل تک لاک ڈاؤن میں توسیع کی گئی ہے جبکہ اقدامات کو پہلے سے زیادہ سخت کردیا گیا ہے اور کرفیو میں بھی سختی کی جائے گی جبکہ ایک اور بڑا فیصلہ یہ مانا جارہا ہے دن کے اوقات اشیائے ضروریہ کی خریداری کیلئے شہریوں کو جو چھوٹ دی جارہی تھی اب اس نرمی کو بھی برخاست کردیا گیا ہے اور توسیع شدہ ایام میں احکامات پر سختی سے عمل کیا جائے گا اور گاڑیوں کو ضبط کرلیا جارہا ہے اور تمام ضلع بھر میں ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔