ضلع سنگاریڈی میںٹرک پل سے نیچے گرگئی

   

حیدرآباد: 21 جنوری (سیاست نیوز) ضلع سنگاریڈی میں ایک ٹرک پل سے گرنے کے بعد سنسنی پیدا ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ ایک ٹرک پل سے نیچے گرگئی اور ڈرائیور کیبن میں پھنس گیا۔ بڑی مشقت کے بعد ڈرائیور کو کیبن سے نکالا گیا۔ لاری ڈرائیور کی شناخت شکیل حسین کی حیثیت سے کی گئی جو لاری لے کر راجستھان سے تلنگانہ پہنچا تھا۔ شکیل حسین کی لاری قومی شاہراہ ناندیڑ ۔ اکولہ سے گزرتے ہوئے ضلع سنگاریڈی کے سنگوپیٹ اندول تعلقہ میں حادثہ کا شکار ہوگئی اور 24 فٹ بلندی سے نیچے سرویس روڈ پر گرپڑی۔ اس حادثہ میں کلینر معمولی زخمی ہوگیا جبکہ لاری ڈرائیور شکیل حسین تین گھنٹے تک کیبن میں پھنسا رہا۔ اس حادثہ کے سبب قومی شاہراہ ناندیڑ۔اکولہ ہائی وے پر گھنٹوں ٹریفک جام رہی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع