ضلع سنگاریڈی میں سبز انقلاب کیلئے اقدامات

   

سنگمیشور اور بشویشور پراجکٹس کی منظوری پر کابینہ سے چنتا پربھاکر کا اظہار تشکر

سنگاریڈی : مسٹر چنتا پربھاکر سابق رکن اسمبلی سنگاریڈی نے ریاستی کابینہ کی جانب سے ضلع سنگاریڈی کے لیے سنگمیشور اور بشویشور لفٹ اریگیشن پراجکٹس منظور کرنے پر چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو اور ٹی ہریش راو وزیر فینانس سے اظہار تشکر کرتے ہوے کہا کہ سنگمیشور اور بسویشور لفٹ اریگیشن پراجیکٹس ضلع سنگاریڈی میں سبز انقلاب کا نقیب ثابت ہونگے۔ ان دونوں پراجکٹس سے ضلع سنگاریڈی میں مجموعی طور پر تین لاکھ 70 ہزار ایکر اراضی سیر آب ہوگی۔ حکومت تلنگانہ ان دونوں پراجکیٹس کی تعمیر کے لیے 4 ہزاز 427 کروڑ روپیہ کی منظوری دی ہے۔ چنتا پربھاکر نے بتا یا کہ کالیشورم پراجکیٹ سے ضلع سنگاریڈی کے سبب سے بڑے ذخیرہ آب سنگور پراجیکٹ کو پانی فراہم کیا جائے گا اور سال کے تمام دن سنگور لبریز رہیگا۔ سنگمیشور لفٹ اریگیشن پراجیکٹ کو سنگور ڈیم سے 12 ٹی ایم سی پانی سربراہ کیا جائگا۔ سنگمیشور پراجیکٹ اسمبلی حلقہ جات ظہیرآباد’ اندول اور سنگاریڈی کے 11 منڈل کے 231 مواضعات کی 2 لاکھ 19 ہزار ایکر اراضی کو سیر آب کیا جائے گا ۔ حلقہ اسمبلی سنگاریڈی کے سداسیو پیٹ منڈل میں 38853 ایکر’ کنڈہ پور منڈل میں 22363 ایکر’ سنگاریڈی منڈل میں 2211 ایکر اور کندی منڈل مییں 2767 ایکر اراضی سیر آب کی جائگی۔ سنگمیشور لفٹ اریگیشن پراجیکٹ 2653 کروڑ روپیہ سے اور بسویشور لفٹ اریگیشن 1774 کروڑ روپیہ سے تعمیر ہوگا۔ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ اور اندول کے 8 منڈل کے 166 مواضعات کی ایک لاکھ چھ ہزار ایکر ااراضی سیرآب ہوگی۔ ان دونوں پراجیکٹس کی تعمیر کے لیے سروے کاموں کا آغاز ہو چکا ہے۔