ضلع عادل آباد میں درجہ حرارت15.2ڈگری درج

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت15.2ڈگری سلسیس جمعہ اور ہفتہ کی درمیان شب ریکارڈ کیاگیا۔محکمہ موسمیات نے یہ بات بتائی۔ اپنے بلیٹن میں محکمہ نے کہا کہ اے پی کے رائلسیما کے آروگیہ ورم میں اقل ترین درجہ حرارت 17.5ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔تلنگانہ کے ضلع میدک میں اقل ترین درجہ حرارت18ڈگری سلسیس درج کیاگیا جبکہ دارالحکومت حیدرآباد میں درجہ حرارت 20ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔