ضلع میدک کیلئے میڈیکل کالج کی منظوری

   

بی آر ایس کارکنوں کا جشن، رکن اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کا رقص

میدک 6 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت نے میدک ضلع کو میڈیکل کالج کی منظوری دی ہے۔ اس خصوص میں حکومت کے احکامات کی روشنی میں جناب سید علی مرتضیٰ رضوی آئی اے ایس سکریٹری ہیلت میڈیکل اینڈ فیملی ویلفیر ڈپارٹمنٹ حکومت تلنگانہ نے جی او ایم ایس نمبر 84 ، 5 جولائی کو جاری کردیا۔ تاہم یہ کالج میدک میں آئندہ تعلیمی سال 2024-25 ء سے کارکرد ہوجائے گا۔ میدک میڈیکل کالج کی منظوری پر رکن اسمبلی میدک محترمہ ایم پدما دیویندر ریڈی نے حیدرآباد میں چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ اور ریاستی وزیر صحت سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔ بعدازاں رکن اسمبلی نے میدک پہنچ کر ٹاؤن کے رام داس ایکس وے پر پارٹی کارکنوں کے ہمراہ جشن منایا۔ اس موقع پر آتش بازی بھی کی گئی۔ جشن پروگرام میں صدرنشین بلدیہ میدک اور نائب صدرنشین ملکارجن گوڑ صدرنشین زرعی مارکٹنگ کمیٹی بٹی جگپتی کے علاوہ بی آر ایس قائدین جئے راج گنگادھر، سید عمر محی الدین، آر کے سرینواس، زبیر مہتاب، کرشنا ریڈی، راگی اشوک، سہیل محی الدین، سمیع الدین نعمان، فاروق، شیوا رام کرشنا رامو، ہنمنت ریڈی، مہندر ریڈی، سرینواس ریڈی بھی شریک تھے۔ اس جشن پروگرام میں رکن اسمبلی پدما ریڈی نے رقص کیا۔