ضلع چتورمیں ایک ہاتھی زرعی باولی میں گرگیا

   

حیدرآباد16 نومبر(یواین آئی) آندھراپردیش کے ضلع چتورمیں ایک ہاتھی زرعی باولی میں گرگیا۔یہ واقعہ مغلی گاوں میں پیش آیا۔ مقامی افراد کی اطلاع پر چتورفاریسٹ رینج کے فاریسٹ گارڈس نے کامیابی کے ساتھ راحت آپریشن انجام دیتے ہوئے اس ہاتھی کو غرق ہونے سے بچایا۔محکمہ جنگلات کے ذرائع نے بتایا کہ پڑوسی ریاستوں کرناٹک اور تمل ناڈو سے ہاتھیوں کے جھنڈ اے پی کے ضلع چتور کی سرحد میں داخل ہوتے اوراور فصلوں کو نقصان پہنچایاکرتے ہیں۔گذشتہ تین سالوں سے ان ہاتھیوں کے کسانوں پر حملے کے بھی واقعات پیش آچکے ہیں۔وزیرجنگلات رام چندرریڈی نے محکمہ جنگلات کے اسٹاف کو ہدایت دی ہے کہ وہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیاجائے اور ہاتھیوں کی نقل وحرکت پر پابندی عائد کی جائے ۔ تاحال ہاتھیوں کے حملوں میں 6کسانوں کی موت ہوگئی ہے ۔