ضلع کاماریڈی میں سود خوروں پر پولیس کا شکنجہ

   

70 سے زائد مکامات پردھاوے، قیمتی دستاویزات ضبط، ضلع ایس پی کا انکشاف

کاماریڈی۔ 14 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کاماریڈی سودی کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کیا جائے گا، ضلع ایس پی سندھو شرما نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ ضلع ایس پی نے بتایا کہ غیر قانونی سود خوروں کے مراکز پر پولیس نے دھاوا کرتے ہوئے ان مقامات سے قیمتی دستاویزات ضبط کئے ، ضلع بھر میں کچھ بیوپاری معصوم افراد کا استحصال کرتے ہوئے مالی امداد کی پیشکش کرتے ہیں، ان سے مکان اور پلاٹ کے علاوہ زرعی اراضی کے دستاویزات حاصل کرکے قرض دے رہے ہیں، رقم کی واپسی کے لیے اعلیٰ شرح سود بھی وصول کررہے ہیں، پھر عدم ادائیگی کے کی صورت میں ان کی جائیدادیں جبرًا ضبط کررہے ہیں، یہ انکا معمول کا کاروبار ہوگیا ہے، تفصیلات کے مطابق کاماریڈی ضلع میں اس طرح کاروباریوں کے خلاف 70 سے زائد چھاپے مارے گئے اگر کوئی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دریں اثناء یلاریڈی مستقر کے ایک تاجر کے مکان پر پولیس نے دھاوا کرکے بنا کسی سرکاری اجازت کے سود کا کاروبار کرنے پر دھاوا کر کے ضروری کا غذات ضبط کرلئے ۔ سب انسپکٹر مہیش نے یلاریڈی مستقر پر مختلف تجارتی اداروں اور تاجروں کے مکانات پر دھاوا کر کے سود سے متعلق مکمل جانکاری حاصل کرکے سود سے متعلق ضروری کاغذات ضبط کر لئے ۔ مستقر کے رام کرشنا تاجر کے ہاں سے 15 چیکس اور ایک نوٹ اور اس کے سیل ڈیڈ کو ضبط کرلیا اور اعلی عہدیداروں کے احکام پر ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ منڈل سداشیو نگر مستقر کے پربھاکر نامی تاجر بغیر لائسنس کے فینانس کا کاروبار چلانے پر اے ایس آئی نے مقدمہ درج کرلیا ۔ گھر پر دھاوا کر کے نقد رقم اور زیورات و دیگر سود سے متعلق کاغذات ضبط کر لئے اور پربھاکر تاجر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ اس طرح پولیس نے سود خوروں کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے جس سے غریب عوام کی محنت کی کمائی تباہ ہوتی آرہی ہے ۔