ضلع کانگریس صدور انتخاب کیلئے اے آئی سی سی مبصرین کی آج آمد

   

حیدرآباد 10 اکتوبر (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی نے ضلع کانگریس صدور کے انتخاب کیلئے 22 مبصرین کا تلنگانہ کیلئے تقرر کیا ہے ۔ دیگر ریاستوں کی طرح تلنگانہ میں ضلع کانگریس صدور کے انتخاب کیلئے مبصرین کی خدمات حاصل کی گئیں تاکہ عوامی مقبولیت رکھنے والے۔ قائدین کا انتخاب عمل میں آئے۔ اے آئی سی سی کی جانب سے مقرر کردہ مبصرین کل 11 اکتوبر کو حیدرآباد پہنچ رہے ہیں۔ اضلاع کے انچارج وزراء اور عوامی نمائندوں کے علاوہ ضلع کے سینئر قائدین سے مشاورت کرتے ہوئے ضلع کانگریس صدر کے عہدہ پر ناموں کی سفارش کی جائے گا۔ کانگریس ہائی کمان نے پارٹی کے تنظیمی ڈھانچہ کو مستحکم کرنے کیلئے ضلع کانگریس صدور کے تقرر میں اہم رول ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ جاریہ ماہ کے اواخر تک تمام ضلعی صدور کے تقررات کا عمل مکمل کرلیا جائے گا ۔ مجالس مقامی کے انتخابات کے التواء کے سبب پارٹی نے ضلع کانگریس صدور کے تقررات پر توجہ مرکوز کی ہے۔ اے آئی سی سی مبصرین مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے اور صدر پردیش کانگریس مہیش کمار گوڑ کو رپورٹ پیش کی جائے گی۔1