ضلع کلکٹر جگتیال کا دھان خریدی مراکز کا معائنہ

   

غیر موسمی بارش کے نقصانات کا جائزہ لینے مختلف مواضعات کا دورہ

جگتیال۔/10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع جگتیال میں پیش آئی غیر یقینی برسات کے باعث ہونے والے نقصانات کے جائزہ کے لئے ضلع کلکٹر جی روی نے آج رائیکل تعلقہ کا اچانک دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا۔کمر پلی،ر اموجی پیٹ، میں واقع دھان کی خریداری کے مراکز کا معائنہ کرکے کسانوں اور عہدیداروں سے تفصیلات دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غیر موسمی بارش کے باعث ہونے والے نقصانات قابل افسوس ہیں۔لیکن احتیاطی تدابیر کے طور پر کسانوں کے ذریعہ دھان پر ٹارپالن ڈھانکنے پر کچھ حد تک فصل کو محفوظ کرنے میں مدد ملی۔خر?دی کے مراکز سے کسان موسم کی تبدیلیوں کی جانکاری حاصل کرتے رہیں۔اور احتیاط برتتے رہیں۔عہدیداران بھی قریب رہ کر ہر ممکنہ تعاون فراہم کرینگے۔تمام عہدیداران،کسان اور مراکز پر خدمات انجام دینے والے افراد غیر یقینی موسمی حالات سی نمٹنے کیلئے قبل از وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ برسات کے باعث بھیگنے والی فصل کی خرید ی کرنے کا ضلع کلکٹر نے کسانوں کو تیقن دیا۔اور اْنہیں پر اعتماد رہنے کی اپیل کی۔خریدی کے مراکز میں سماجی دوری اور ماسک کا ضرور استعمال کیا کریں۔دیگر ریاستوں سے ضلع کو آنے پر ایسے افراد کی تفصیلات کو فوری عہدیداروں کے علم میں لایا جائے۔ہر دکان پر گاہک ماسک کا استعمال کریں ورنہ دکان کو بند کروادیا جائیگا۔اور کورونا وائیرس کی روک تھام کے تمام احکامات پر عمل آوری کی جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل ضلع کلکٹر بی راجیشم ،ڈی سی او راما نوجاچاری، ضلعی عہدیدر برائے محکمہ زراعت سریش کمار اور دیگر موجود تھے۔