ضلع کے بی آصف آباد ڈسٹرکٹ کلکٹر کی حیثیت سے ہمنت سہادیو راؤ نے جائزہ لے لیا

   

کاغذنگر۔ 12؍فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)۔ ضلع کے بی آصف آباد کے ڈسٹرکٹ کلکٹر و مجسٹریٹ کی حیثیت سے ہمنت سہادیوراؤ نے جائزہ حاصل کرلیا، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ راہول راج کا تبادلہ کئے جانے پر منچیریال ڈسٹرکٹ کلکٹر کو انچارج کی ذمہ داری دی گئی تھی، لیکن ریاستی حکومت اور چیف سیکریٹری تلنگانہ کی احکامات کے مطابق ضلع کے بی آصف آباد ڈسٹرکٹ کلکٹر اور مجسٹریٹ کی حیثیت سے ہمنت سہادیو راو کو مقرر کرتے ہوئے آرڈر جاری کیا گیا۔ انہوں نے ہفتے کی شام آصف آباد اور ڈسٹرکٹ کلکٹر آفس پہنچ کر اپنے عہدے کا جائزہ حاصل کرلیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر راجیشم اور اور اے وہ کلکٹریٹ رفعت اللہ، تحصیلدار آصف آباد رام موہن اور اپنے اسٹاف کے ساتھ مل کر جائزہ حاصل کرنے نئے کلکٹر ہمنت سہادیو راؤ سے ملاقات اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل کلکٹر راجیشم اور اور اے او کلکٹریٹ رفعت اللہ، تحصیلدار آصف آباد رام موہن اور اپنے اسٹاف کے ساتھ مل کر جائزہ حاصل کرنے نئے کلکٹر ہمنت سہادیو راؤ سے ملاقات اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے استقبال کیا۔