ضمانت کی شرائط میں تبدیلی کیلئے آزاد عدالت سے رجوع

,

   

٭ بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزاد جن پر دہلی میں مخالف شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) احتجاج کے دوران ہجوم کو بھڑکانے کا الزام ہے، دہلی کی عدالت سے رجوع ہوئے ہیں تاکہ اُن پر عائد شرائط ضمانت میں ترمیم کرائی جاسکے۔ آزاد کو اس شرط پر تہاڑ جیل سے رہا کیا گیا کہ وہ آئندہ چار ہفتوں کیلئے دہلی چھوڑ دیں گے اور دہلی کے ریاستی اسمبلی کے انتخابات تک انھیں کوئی دھرنا منعقد نہ کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔