تہران : ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نیالزام لگایا ہے کہ طالبات کو زہر دینے کے واقعات میں ملک دشمن عناصر ملوث ہیں۔ حالیہ عرصے میں ایران کے کئی علاقوں میں اسکول جانے والی طالبات کو زہریلی گیس یا دھوئیں سے متاثر ہونے کے بعد علاج کے لیے اسپتالوں میں لے جانا پڑا۔یونیسیف نے جمعرات کو ایران کو پیشکش کی ہے کہ وہ حال ہی میں سکولوں میں پیش آنے والے ان واقعات میں مدد فراہم کر سکتا ہے جن میں مضر صحت دھوئیں سے اسکول کے بچے، خاص طور پر لڑکیاں بیمار ہو رہی ہیں۔