کابل: طالبان کے ترجمان وافغانستان کے نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں کرسٹو فر نامی امریکی شہری نے اسلام قبول کرلیا۔افغانستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی شہر کرسٹو فر طویل عرصے سے افغانستان میں مقیم تھا۔کلمہ شہادت پڑھانے کے بعد ذبیح اللہ مجاہد اور دیگر حکام نے امریکی شہری کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ امریکی شہری کا اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا گیا ہے۔