طالبان سپریمو کی کابل اجتماع میں شرکت

   

کابل : افغانستان کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ کابل اجتماع میں شرکت کر رہے ہیں اور وہ اس دوران خطاب بھی کریں گے۔ کابل میں ملک بھر کی مذہبی شخصیات کا جمعرات سے 3 روزہ اجلاس جاری ہے۔ اس اجلاس میں تین ہزار سے زائد علماء شرکت کر رہے ہیں تاکہ ملک کو درپیش قومی اتحاد کے مسئلہ پر بات چیت کی جا سکے۔ طالبان کے سپریم لیڈر جنوبی شہر قندہار میں رہتے ہیں لیکن ان کے ٹھکانے کو اب بھی خفیہ رکھا جاتا ہے۔ ہیبت اللہ اخوندزادہ طالبان کیلئے ایک حتمی اتھارٹی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اور وہ شاذو نادر ہی کسی اجتماع میں شرکت کرتے ہیں۔