طالبان قیدیوں کی ملتوی

   

ماسکو ،31مارچ (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جاوید فیصل نے کہا کہ طالبان قیدیوں کی منگل سے شروع ہونے والی رہائی فی الحال ٹل گئی ہے ۔ فیصل نے ٹوئٹ کرکے کہاکل کسی قیدی کی رہائی نہیں ہو رہی ہے ۔انہوں نے کہاطالبان نے کل کابل میں افغانستان حکومت کے ساتھ تکنیکی بات چیت کرنے کے لئے ایک ٹیم بھیجنے پر اتفاق کیا۔