طالبہ کیساتھ اجتماعی عصمت ریزی کا ویڈیوبنایا گیا

   

نئی دہلی : اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ اتر پردیش کے بارہ بنکی میں ایک نابالغ طالبہ کے ساتھ بربریت کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ اس سلسلے میں متاثرہ طالبہ نے ملزمان کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ یہ واقعہ ضلع کے فتح پور کوتوالی علاقے کے ایک گاؤں میں پیش آیا۔پولیس کو دی گئی شکایت میں متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ وہ نویں جماعت میں پڑھتی ہے۔ دو روز قبل وہ کوچنگ کے لیے گھر سے نکلی تھی۔ راستے میں اس کی ملاقات اسراولی گاؤں کے رہنے والے اپنے دوست راجو سے ہوئی۔ وہ اسے بائیک پر دمور گاؤں کے باغ میں لے گیا، جہاں ملزم نے اس کی عصمت دری کی۔ اسی دوران اس کے چار دوست آ گئے۔ ان تمام ملزمین نے مل کر اس کی پٹائی کی اور اس کی اجتماعی عصمت دری کی ویڈیو بنائی۔ واقعے کے بعد ملزم نے اس کی فحش تصاویر اور ویڈیوز بھی بنائیں۔