طبقات کی زمرہ بندی کا ریاستوں کو اختیار نہیں:چیف جسٹس

   

حیدرآباد۔/10 اگسٹ، ( سیاست نیوز) سپریم کورٹ نے ایس سی طبقات کی زمرہ بندی کے معاملہ میں اہم فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ طبقات کی زمرہ بندی ریاستی حکومت کے اختیار میں نہیں ہے۔ مرکزی حکومت اور پارلیمنٹ ہی اس مسئلہ کا حل تلاش کرسکتی ہے۔ ایس سی تنظیموں اور خاص طور پر ایم آر پی ایس نے زمرہ بندی کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا۔ عدالت نے واضح کردیا کہ زمرہ بندی ریاستوں کا اختیار نہیں ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا کی زیر قیادت بنچ پر اس معاملہ کی سماعت ہوئی۔ درخواست گذاروں نے بتایا کہ پنجاب اور ٹاملناڈو میں ایس سی طبقات کی زمرہ بندی کام جاری ہے لہذا تلنگانہ میں بھی اس کی ہدایت دی جائے۔2004 میں سپریم کورٹ نے زمرہ بندی کو منسوخ کردیا تھا۔ عدالت نے اس معاملہ میں مرکزی حکومت کو نوٹس جاری کی ہے۔ر