طبی صورتحال کے پیش نظر میہول چوکسی کو ملی ضمانت

,

   

چوکسی سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحقیقات میں چوکسی ہندوستان کو مطلوب ہے۔


نئی دہلی۔پنجاب نیشنل بینک(پی این بی) کے13500کروڑ کی دھوکہ دہی معاملہ میں ہندوستان کو مطلوب بھگوڑے ہندوستانی کاروباری میہول چوکسی کو ملی ایک راحت میں مذکورہ ڈومنیکا ہائی کورٹ نے پیر کے روز طبی صورتحال کے پیش نظر ضمانت دی ہے۔

چوکسی کے وکیل اگروال نے ائی ایے این ایس کو بتایاکہ”جی ہاں‘ چوکسی کو طبی صورتحال کے پیش نظر ضمانت دیدی گئی ہے“۔

انہوں نے کہاکہ”ڈومنیکا کی عدالت نے آخر کار ایک شخص کو طبی سہولتوں کی فراہمی میں علاج کے لئے انسانی حقوق اور قانون کی بالادستی کو روبعمل لایاہے۔

مختلف اداروں کی جانب سے کی جانے والے کوششیں ثمر آور ثابت نہیں ہوئی ہیں۔ تمام چالاک لومڑیوں آخر کار ہزیمت اٹھانی پڑتی ہے“۔


انٹیگا اور باربوڈا سے چوکسی 23مئی کے روز لاپتہ ہوگئے جس کے بعد بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی گئی تھی۔ بعدازاں و ہ ڈومنیکا میں پکڑا گیا اور مذکورہ ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

چوکسی نے ڈومنیکا ہائی کورٹ میں ایک درخواست کرتے ہوئے گوہار لگائی تھی کہ ان کے خلاف کی جانے والی کاروائی حکومت ہند کے نمائندوں کے ”اشاروں“ پر گرفتاری کے الزامات کے تحت مقدمہ برخواست کیاجائے۔

کیربین ملک کے وزیر ایمگریشن‘ پولیس سربراپ اور معاملے کی تحقیقات کرنے والے افیسرکے خلاف مذکورہ مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

چوکسی نے استدلال کیاتھا کہ ان پر غیر قانونی داخلہ کے الزامات قانون کی خلاف ورزی ہے اور اس کے مطابق یہ بے فیض ہیں۔

چوکسی کو ڈومنیکا چین فرینڈ شپ اسپتال میں رکھا گیاتھا جہاں پر وہ غیر قانونی داخلہ کے نتیجے کا انتظار کررہے تھے۔

چوکسی کے وکیل نے الزام لگایاتھا کہ ان کے موکل کواغوا کرکے زبردستی ڈومنیکا لے جایاگیاتھا۔

چوکسی سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن اور انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ کی تحقیقات میں چوکسی ہندوستان کو مطلوب ہے۔