طلبہ اور پیشہ ور مزدوروں کو گانجہ سربراہ کرنے والی ٹولی گرفتار

   

حیدرآباد /21 فروری ( سیاست نیوز ) طلبہ اور پیشہ ور مزدوروں میں گانجہ فروخت کرنے والی تین رکنی ٹولی کو اسپیشل آپریشن ٹیم بالانگر زون نے گرفتار کرلیا ۔ ایس او ٹی پولیس نے باچوپلی پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 2 لاکھ 15 ہزار روپئے مالیتی 6.4 کیلو گانجہ کو ضبط کرلیا ۔ جو نظام پیٹ گراؤنڈ کے علاقہ میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے تھے ۔ پولیس نے 19 سالہ روہت متوطن اڈیشہ ،21 سالہ درگا پرساد ساکن کوکٹ پلی اور ان کا ساتھی ہردم رمیش ساکن کوکور کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس کے مطابق کوکٹ پلی پولیس نے سابق میں بھی انہیں گرفتار کیا ۔ ع