طوفان سے وانکھیڈے اسٹیڈیم کو بھی شدید نقصان

   

16 فٹ کا سائٹ اسکرین تہس نہس‘ہیڈکوچ روی شاستری کا اظہار تشویش

ممبئی : سمندری طوفان تاوتے نے ملک کے معاشی دارالحکومت ممبئی میں واقع وانکھیڑے اسٹیڈیم کوشدید نقصان پہنچایا ہے اوراسٹیڈم میں 16 فٹ کی سائٹ اسکرین کو تہس۔نہس کرڈالا۔تاوتے طوفان نے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دستک دی۔ اس نے ممبئی واطراف کے علاقوں میں جم کر تباہی مچائی۔ کئی علاقوں میں پانی بھرگیاتو کئی مکان منہدم ہوگئے ۔ اس طوفان نے لوگوں کے گھراجاڑے ، ان کے جان مال کو نقصان پہنچایا توساتھ ہی کرکٹ اسٹیڈٰم کو بھی نقصان پہنچایا۔ٹیم انڈیا کے ہیڈکوچ روی شاستری کا سر بھی تاوتے طوفان کی طاقت کو دیکھ کرچکراتا دکھا۔ تاوتے جب ممبئی کو تباہ وبرباد کررہا تھا، اس وقت روی شاستری ٹویٹر پر اس کی طاقت کا ذکر اپنے لفظوں میں کررہے تھے ۔ انہوں نے لکھا، ‘‘طوفان توطوفان ہوتا ہے بہت خطرناک تھا۔ یہ اب بھی جاری ہے ۔ ہمارے فنگرکراس ہیں اس امید کے ساتھ کہ طوفان زیادہ تباہی نہ مچائے ۔روی شاستری بے شک تاوتے سے زیادہ تباہی کی امید نہ کررہے ہوں لیکن ممبئی سے گجرات کا رخ کرتے کرتے اس نے وانکھیڑے اسٹیڈم کو نقصان پہنچاہی دیا۔ تاوتے طوفان نے وانکھیڑے اسٹیڈیم کی 16 فٹ کی سائٹ اسکرین کو تہس نہس کرڈالا۔ ممبئی کرکٹ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ نارتھ اسٹینڈ پر لگی سائٹ اسکرین کوطوفان سے نقصان ہواہے ۔ ہوا کے تیز دباو سے وہ گرگئی ہے ۔