نئی دہلی : سمندری طوفان ’گلاب‘ پیر کو گزشتہ چھ گھنٹوں کے دوران 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمالی آندھرا پردیش اور اس سے متصل جنوبی اُڈیشہ کی طرف بڑھا اور آج یہ شدید دباؤ کے سبب کمزور پڑگیا۔یہ اطلاع محکمہ موسمیات نے آج صبح دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان آج شمالی آندھرا پردیش اور متصل جنوبی اڈیشہ میں 18.4 ڈگری شمالی عرض البلد اور 83.0 ڈگری مشرقی طول البلد پر گوپالپور (اوڈیشہ) سے تقریباً 220 کلومیٹر مغرب۔جنوب میں جگدلپور (چھتیس گڑھ) سے 130 کلو میٹر شمال۔ مشرقی اور کالنگا پٹنم (آندھرا پردیش) سے 120 کلو میٹر مغرب میں واقع تھا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس کے شمال مغرب کی طرف بڑھنے اور اگلے چند گھنٹوں میں شدید دباؤ کے سبب مزید کمزور پڑنے کے آثار ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج شمالی ساحلی آندھرا پردیش اور جنوبی تلنگانہ کے بیشتر مقامات پر ہلکی سے تیز بارش ہونے اور مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش کے بھی آثار ہیں۔