طوفان ’مہا‘ گجرات ساحل سے نہیں ٹکرائے گا

   

گاندھی نگر، 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بحیرہ عرب میں اٹھنے والا انتہائی سنگین طوفان ‘مہا ’کچھ اور کمزور پڑ کر اب صرف سنگین قسم کے طوفان کے طور پر گجرات کی طرف بڑھ رہا ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اب یہ گجرات کے ساحل سے نہیں ٹکرائے گا اور دیو کے ساحل سے 40 کلومیٹر کے فاصلے پر ہی کل دوپہر تک صرف شدید دباؤ میں تبدیل ہوجائے گا۔ احمد آباد موسمیات سینٹر کے ڈائرکٹر جینت سرکار نے آج یو این آئی کو بتایا کہ طوفان ‘مہا’ اندازے سے تیزی کے ساتھ کمزور پڑ رہا ہے ۔ یہ اپنی سمت اور تھوڑا سا تبدیل کر سکتا ہے اور ساحل سے ٹکرانے سے پہلے ہی طوفان اپنی خطرناکی کھو دے گا۔ یہ دیوکے ساحل کے قریب پہنچنے سے پہلے ہی شدید دباؤ میں بدل جائے گا اور کل شام تک صرف تیز دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔