بنگلورو: کرناٹک میں پولیس نے ایک 52 سالہ شخص کو ایک طیارے میں ایک خاتون ساتھی مسافر کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پولیس عہدیدار نے کہا ہے کہ گرفتار شخص کی شناخت سنکرارائنن رینگناتھن کے طور پرکی گئی ہے۔ 32 سالہ خاتون نے اس سلسلے میں بنگلور انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی تھی۔ خاتون کا تعلق آندھرا پردیش کے تروپتی سے ہے، اس نے اپنی شکایت میں بتایا کہ6 نومبرکو وہ لفتھانسا ایئر لائنز میں فرینکفرٹ سے بنگلورو جا رہی تھی۔ سفر کے درمیان میں سوگئی تھی، جب میں کچھ دیر بعد بیدار ہوئی تو میں نے دیکھا کہ اس شخص (ملزم ساتھی مسافر) نے میرے بدن پر ہاتھ رکھا تھا۔ میں نے اس کا ہاتھ ہٹایا ۔