طیارہ کی لینڈنگ کے دوران لیزر بیم کے استعمال پر مقدمہ درج

   

حیدرآباد 19 مارچ ( پی ٹی آئی ) پولیس نے نوجوانوں کے ایک گروپ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے کیونکہ انہوں نے شمس آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کے قریب لیزر بیگم فلاشنگ آلہ کا استعمال کیا تھا ۔ یہ واقعہ 16 مارچ کی صبح اولین ساعتوں میں پیش آیا ۔ ائرپورٹ اور پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک انٹرنیشنل پرواز کے پائلٹ نے ائرپورٹ پر لینڈنگ کے وقت لیزر بیم دیکھی تھی اور اس کی ائر ٹریفک کنٹرولر کو اطلاع دی جنہوں نے ائرپورٹ حکام کو مطلع کیا ۔ پولیس نے کہا کہ کچھ لڑکے ائرپورٹ کے قریب لیزر بیگم سے کھیل رہے تھے ۔ ابھی یہ پتہ نہیں چلا کہ اس سے کوئی نقصان تو نہیں ہوا ۔