طیب اردگان کا اسرائیل پر عالمی پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ

   

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اسرائیل کو ‘دہشت گرد’ ریاست قرار دیتے ہوئے اسرائیل پر عالمی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترک صدرنے پاپائے روم سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج نہتے فلسطینیوں کو بے دردی کے ساتھ ذبح کررہی ہے۔ترک ایوان صدر کے مطابق ترک صدر نے کہا کہ اگر عالمی برادری اسرائیل کو اس کے وحشیانہ جرائم کی سزا نہیں دیتی تو صہیونی ریاست فلسطینیوں کو ذبح کرنے اور انسانیت کے خلاف جرائم جاری رکھے گی۔خیال رہیکہ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کی وحیشانہ بمباری شروع ہونے کے بعد ترک صدر نے کئی عالمی رہ نمائوں سے ٹیلفیون پر بات چیت کی ہے۔پاپائے روم پوپ فرانسس سے فون پر بات کرتے ہوئے صدر ایردوآن نے کہا کہ قابض اسرائیلی ریاست فلسطینیوں کو مسجد اقصیٰ میں عبادت سے روک رہی ہے۔ عیسائی برادری کے القیامہ چرچ کو بند کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ فلسطینی اراضی میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام جاری ہے۔ اسرائیلی ریاست کی بدمعاشی پورے خطے کی سلامتی کیلیے خطرہ ہے۔ترک صدر نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اسرائیل کو اس کے سنگین جرائم پر سبق سکھایا جائے۔