ظہیرآباد ڈگری کالج میں عارضی لکچررس کے تقررات کیلئے درخواستیں مطلوب

   

ظہیر آباد 19/جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد کے ایک پریس نوٹ کے بموجب کمشنر کالجیٹ ایجوکیشن تلنگانہ کی جانب سے تعلیمی سال 2023-24کیلئے ڈگری کالجوں میں گیسٹ فیکلٹی کے طور پر عارضی لیکچررزکے تقررات کیلئے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں مضامین انگریزی 01 ، اردو01 ، کامرس انگلش میڈیم01 ، کامرس اردو میڈیم01 ‘ کمپیوٹر اپلیکیشنس انگریزی میڈیم02 ، ہسٹری تلگو میڈیم01 ‘ باٹنی اردو میڈیم01 ‘ زوالوجی اردو میڈیم01 کیمسٹری اردو میڈیم 01 جملہ (10) جائیدادوں پر عارضی بنیاد پر گیسٹ فیکلٹی سے درخواستیں مطلوب ہیں۔ امیدوار کو متعلقہ مضمون میں پوسٹ گرائجویشن میں 55 فیصد نشانات برائے جنرل اور ایس سی ایس ٹی امیدواروں کیلئے % 50 اقل ترین نشانات کا حامل ہونا ضروری ہے۔ پی ایچ ڈی نیٹ ‘ سیٹ ‘ سلیٹ امیدوراوں اور تدریسی تجربہ رکھنے والوں کو سرٹیفکیٹ کی پیشکشی پر فوقیت دی جائے گی۔ منتخبہ امیدواروں کو متعلقہ زبان میں ہی تدریس کرنی ہوگی۔ گیسٹ فیکلٹی منتخبہ امیدواروں کو یومیہ زیادہ سے زیادہ چارتدریسی گھنٹے اور ماہانہ(72) گھنٹوں کی حد تک اعزازیہ دیا جائے گا۔ منتخبہ امیدواروں کی خدمات تعلیمی سال کے اختتام تک ہی حاصل کی جائیں گی۔ خواہش مند امیدوارکو چاہئے کہ وہ ٹائپ شدہ درخواست اپنی انفرادی و تعلیمی تفصیلات معہ فون نمبر اور پوسٹ گرائجویشن کے بعد کی اسنادات کی نقول کے ساتھ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آبادکے دفتر میں 21 جولائی کے شام 5 بجے تک شخصی طور پر داخل کریں۔ انٹرویو کی تاریخ اور مقام کی اطلاع ذریعہ فون امیدوار کو دی جائے گی۔