ظہیرآباد کے نوجوانوں کی بی آر ایس میں شمولیت

   

ظہیرآباد۔21 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد صدر ٹاون بی آریس پارٹی جناب سید محی الدین کی قیادت میں ظہیرآباد کے رحمت نگر ڈرائیور کالونی محلہ گڑھی مختلف محلہ جات کے نوجوانوں کی قابل لحاظ تعداد زائد از 60 نوجوانوں نے محمد فیاض کے ہمراہ ایم ایل ائے کیمپ آفیس پہنچ کر صدر ٹاون بی آریس پارٹی جناب سید محی الدین کی قیادت میں ایم ایل ائے کیمپ آفیس پہنچ کر رکن اسمبلی کے مانک راو سے ملاقات کی رکب اسمبلی کے مانک راو نے تمام نوجوانوں کو پارٹی کھنڈوا ڈال کر پارٹی میں خیر مقدم کیا صدر ٹاون بی آریس سید محی الدین نے کہا کہ ریاستی حکومتی کی ثمرات فلاحی اسکیمات ہر طبقات کی عوام مستفید ہورہی ہیں رکن اسمبلی کے مانک راو ایم ایل اے کیمپ آفیس میں رات دن عوامی خدمات انجام دئے رہے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو کی قیادت میں ریاست تلنگانہ ملک کی دیگر ریاستیوں میں نمبر ون ریاست کا اعزاز حاصل ہیں نوجوانوں نے رکن اسمبلی کے مانک راو سے اظہار تشکر کیا۔