عآپ نکالے گی ’’ بی جے پی بھگاؤ۔ بھگوان بچاؤ ‘‘یاترا

   

ایودھیا: 10جنوری(سیاست ڈاٹ کام)عام آدمی پارٹی اترپردیش کے ترجمان سبھاجیت سنگھ نے کہا ہے کہ عام آدمی پارٹی(عاپ) ہفتہ کو ایودھیا سے کاشی تک’’ بی جے پی بھگاو۔ بھگوان بچاو‘‘ یاترا نکالے گی ۔ پارٹی ترجمان نے جمعرات کو یہاں یواین آئی سے بات چیت میں کہا کہ ایودھیا کے سریو کے ساحل سے کاشی تک‘‘ بی جے پی بھگاو۔ بھگوان بچاو یاترا’’ کی یاترا اترپردیش کے انچارج و رکن پارلیمنٹ سجنے سنگھ کی قیادت میں 12 جنوری سے نکالی جائے گا۔ یہ یاترا 13 جنوری کو کانشی میں اختتام پذیر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی حکومت کے ذریعہ قدیم اور تاریخی مندروں کو توڑنے کی تیاری کئے جانے کے خلاف احتجاج کے طور پر یہ یاترا نکالی جارہی ہے بھگوان شری رام کی نگری ایودھیا کے نیا گھاٹ رام پوڑی سے یاترا کا آغاز کیا جائے گا جو سلطان پور، جونپور ہوتے ہوئے کانشی پہونچے گی۔ اس یاترا میں دہلی اسمبلی کے تقریبا 25 سے زیادہ اراکین شرکت کریں گے ۔عآپ ترجمان نے کہا کہ ریاستی حکومت کانشی کے قدیم مندروں کو منہدم کررہی ہے اور یہ کام گذشتہ ایک سال سے جاری ہے انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے لوگ ایودھیا میں مندر بنانے کا دعوی کرتے ہیں لیکن کانشی میں کہتے ہیں ’’ بھولے بابا ہم آئیں گے مندر سبھی توڑوائیں گے‘‘۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ایودھیا میں 176 مندروں اور گھروں کو توڑنے کی نوٹس یوگی حکومت نے جاری کردی ہے اور یہ آخری نوٹس ہے ۔