عآپ کی دہلی میں بھاری اکثریت سے جیت کے بعد چھوٹی اروند کجریوال کی سوشیل میڈیا پردھوم

,

   

پارٹی کے نام اور نشان پر مشتمل ٹوپی پہن کر عآپ سربراہ اروند کجریوال کی طرح دیکھائی دے رہا ہے یہ چھوٹو
نئی دہلی۔ اروند کجریوال کامفلر سوشیل میڈیا پر کئی سالو ں سے سرخیاں بٹورہا ہے۔

پھر ایک مرتبہ یہ اس وقت سرخیو ں میں آگیاجب ان ہی کی طرح دیکھائی دینے والا چھوٹا کجریوال مفلر پہنے دہلی میں آج پھر دیکھائی دیا۔

عآپ نے نے اس چھوٹے کی تصویر ٹوئٹر پر شیئر کی۔ اس تصویر میں یہ چھوٹا بچہ پارٹی کے نشان اور نام پر مشتمل ٹوپی پہنے ہوئے دیکھائی دے رہا ہے۔

ساتھ میں عینک اورسیاہ رنگ کی موچھیں بھی اس کو لگی ہوئی ہیں۔

سر کے اردگرد لپٹا ہوا سیاہ مفلر لوگوں کا مرکز توجہہ بنا ہوا ہے

عآپ نے ”مفلر مین“ لکھا اور تصویر شیئر کردی

تصوئیر شیئر کرنے کے ساتھ تصویر تیزی کے ساتھ لوگوں کی دلچسپی کا موضوع بن گئی۔ اب تک اس تصویر کو ہزاروں لوگوں نے شیئر کیااوردوہزار سے زائد لوگوں نے دوبارہ ٹوئٹ کیا اور اس کی اضافہ بھی ہوتاجارہا ہے۔

لوگ معصوم کی کجریوال سے مماثلت پر بات کرنا بند نہیں کررہے ہیں جو کجریوال سے متاثرہوکر ان کی طرح لباس زیب تن کیاہے۔ شاندار‘ معصوم‘ پیارا‘ اس طرح کے تبصرے صارفین کررہے ہیں۔

یہاں پر اس کی کچھ او رتصویریں پیش کی جارہی ہیں

ایک تصویر میں وہ غبارہ پکڑنے کی کوشش کررہا ہے

اس کے علاوہ اے این ائی نے بھی ٹوئٹر پر اس معصوم کی تصویر شیئر کی۔

 


جبکہ ایک اور شخص نے لکھا کہ”ایک عام آدمی پارٹی (عآپ)کے حامی دہلی چیف منسٹر اروند کجریوال کے گھر اس معصوم کے ہمراہ پہنچے ہیں“۔