عابڈس پر جسم فروشی کا ریاکٹ بے نقاب ، اکھی پہلوان گرفتار

   


حیدرآباد ۔ 20 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : شہر کے عابڈس علاقہ میں چلائے جارہے ایک جسم فروشی کے ریاکٹ کا ٹاسک فورس پولیس نے پردہ فاش کردیا اور اصل سرغنہ اکھلیش عرف اکھی پہلوان کو گرفتار کرلیا ۔ عابڈس کے علاقہ میں واقع فارجیون لارج پر دھاوا کرتے ہوئے پولیس نے بڑے پیمانے پر جاری جسم فروشی کو بے نقاب کردیا ۔ اس دھاوے میں پولیس نے 16 لڑکیاں ، 4 گاہکوں اور آرگنائزس کو حراست میں لے لیا ۔ اور اس ٹھکانے سے 22 موبائل فونس ضبط کرلیے ۔ ملازمت کے نام پر مختلف ریاستوں سے لڑکیوں کو طلب کرتے ہوئے ان سے جسم فروشی کروائی جارہی تھی ذرائع کے مطابق اس ریاکٹ کا اصل سرغنہ اکھلیش عرف اکھی پہلوان ہے جس کے کئی سیاسی قائدین اور تاجرین سے تعلقات بتائے گئے ہیں۔۔ ع