حیدرآباد 28اگست(یواین آئی) عادل آباد ضلع میں ایک بار پھر ماونوازوں کی سرگرمیوں کی اطلاع ہے منگی جنگلاتی علاقہ میں ماونوازوں کی سرگرمیوں کا پتہ چلا ہے ۔انٹلی جنس اطلاع کے بعد پولیس چوکس ہوگئی ہے ۔پولیس کی 6ٹیمیں ماونوازوں کا پتہ چلانے جنگلاتی علاقہ میں تلاشی میں مصروف ہیں ۔عادل آباد و کومرم بھیم ضلع ایس پیز سے ایکشن پلان کی تیاری کی اطلاع ہے ۔پولیس نے مقامی افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ ماونوازوں کی مدد کسی بھی صورت میں نہ کریں۔