عادی سارقوں کی دو رکنی ٹولی گرفتار، مسروقہ مال ضبط

   


حیدرآباد۔/6 جنوری، ( سیاست نیوز) ملک پیٹ پولیس اور ٹاسک فورس کی مشترکہ کارروائی میں عادی سارقوں کی دو رکنی ٹولی کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 50 لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون سنیل دت نے بتایا کہ 31 سالہ ایم انیل کمار اور اس کا ساتھی 34 سالہ ایچا پورم گوپی کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق آندھرا پردیش سے بتایا گیا ہے۔ مذکورہ افراد آندھرا پردیش اور تلنگانہ میں 30 سے زائد سرقہ کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور سرقہ کی واردات انجام دینے کے بعد وہ پولیس کی گرفت سے بچنے کیلئے گوا، بنگلور اور دیگر مقامات جایا کرتے تھے۔ انیل کمار کو مارچ سال 2022 میں مغربی گوداوری پولیس نے پی ڈی ایکٹ کے تحت جیل بھیجا تھا اور رہائی کے بعد وہ دوبارہ سرگرم ہوگیا اور شہر کے مختلف علاقوں میں سرقہ کررہا تھا۔ مذکورہ سارقین حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے پی کارتک کی مدد سے مسروقہ مال فروخت کرتے تھے۔ گرفتار ملزمین کے قبضہ سے 690 گرام مسروقہ سونا، موٹرسیکلیں، موبائیل فونس جن کی مالیت 50 لاکھ ہے برآمد کرلیا۔ب