نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر راہول گاندھی کا ٹوئٹر اکاونٹ عارضی طور پر بند کردیاگیاہے‘ پارٹی نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس بات کی جانکاری بھی دی ہے۔کانگریس نے کہاکہ اس کی بحالی کے لئے مناسب کام کیاجارہا ہے۔
مذکورہ پارٹی نے ٹوئٹ میں مزیدلکھا کہ”جب تک وہ اپنے دوسرے سوشیل میڈیاپلیٹ فارمس کے ذریعہ آپ سے جڑے رہیں گے اور عوام کی آواز بلند کرتے رہیں اور ان کے حقوق کی جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔ جئے ہند!!“۔