عارف محمد خان کیرالہ کے نئے گورنر مقرر

,

   

نئی دہلی: صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے راشٹر پتی بھون سے ایک اعلامیہ جاری کیا ہے۔ جس کے مطابق ملک کے مختلف ریاستوں میں نئے گورنروں کا انتخاب عمل میں لایاگیا ہے۔ سابق مرکزی وزیر کلراج مشرا کو راجستھان کا گورنر مقرر کیاگیا۔ سابق مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ کو ہماچل پردیش کا گورنر، سونداران راجن کو تلنگانہ کا گورنر، بھگت سنگھ کوشیاری کو مہارشٹرا کا گورنر اور سابق مرکزی وزیر عارف محمد خاں کو کیرالا کا گورنر مقرر کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی سے اختلافات ہونے کے بعد عارف محمد خان کانگریس کو چھوڑ کر جنتا دل میں شامل ہوگئے تھے اور جنتا دل حکومت میں وزیر ٹرانسپورٹ بنے تھے۔ اس کے بعد وہ جنتا دل سے بھی ناطہ توڑ کر بہوجن سماج پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔ 2004ء میں وہ بی جے پی میں شامل ہوگئے۔اس کے بعد انہوں نے2007ء میں بی جے پی کو بھی الوداع کہہ دیا۔مسٹرخان شاہ بانو کیس کی زبردست حمایت کئے تھے۔ حال ہی میں بی جے پی حکومت کی جانب سے تین طلاق بل کی بھی انہوں نے تائیدکی تھی۔